لاہور، اسموگ کے باعث تعلیمی اداروں میں ہفتے میں 3 چھٹیوں پرغور

ہم نیوز  |  Oct 31, 2024

لاہور میں اسموگ کے باعث  تعلیمی اداروں میں 3 روز جمعہ، ہفتہ، اتوار چھٹیاں  دینے اور اوقات  کار میں تبدیلی پر غور کیا جا رہا ہے۔

 ادارہ تحفظ ماحولیات کے مطابق فیصلہ نومبر کے پہلے ہفتے میں ہونے والے اسموگ اجلاس میں جائزہ لینے کے بعد ہوگا۔

پنجاب میں اسموگ ،محکمہ تحفظ ماحول کا الرٹ جاری

آئی کیو ائیر کے مطابق لاہور میں اوسط ائیر کوالٹی کی شرح 208 ریکارڈ کی گئی ہے، یو ایس قونصلیٹ 322 ، جیل روڈ پر 246  ،  یو ایم ٹی 277 ، ٹاؤن ہال 209 ، شملہ پہاڑی 170، اور پنجاب یونیورسٹی 199، ریکارڈ کی گئی۔

 فضائی آلودگی میں لاہور دنیا بھر میں دوسرے جبکہ ملک میں پہلے نمبر پر آگیا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More