پبی، نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ، سابق ناظم کے دو بیٹوں سمیت3 جاں بحق

ہم نیوز  |  Oct 30, 2024

پبی میں  نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے سابق ناظم کے دو بیٹوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈی ایس پی پبی  جواد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے، جاں بحق افراد میں سابق ناظم وزیر گڑھی  ملک جمال شاہ کے دو بیٹے اور ایک بھتیجا حسن خان شامل ہے۔

پنجگور، ڈیم پر کام کرنے والے مزدوروں پر فائرنگ، 5 جاں بحق 

 انہوں نے کہا ہے کہ  جاں بحق افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے میاں راشد حسین شہید میموریل اسپتال پبی منتقل کر دی گئیں۔

 ڈی ایس پی پبی اور ایس ایچ او پبی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریش شروع کر دیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More