تحریک انصاف کی سینیٹر ثانیہ نشتر مستعفی

ہم نیوز  |  Oct 30, 2024

پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے جنیوا میں بین الاقوامی ادارے میں ملازمت اختیار کرنے کے باعث استعفیٰ دیا، انہوں نے اپنا استعفیٰ سینیٹ سیکرٹریٹ کو بھجوا دیا ہے۔

پی ٹی آئی نے سینیٹر فیصل سلیم اور زرقا تیمور کو شوکاز نوٹسز جاری کردیئے

واضح رہے کہ ڈاکٹر ثانیہ 2021ء میں خیبر پختونخوا سے سینیٹر منتخب ہوئی تھیں ، وہ  پی ٹی آئی کے دور حکومت میں معاون خصوصی برائے تخفیف غربت اور سوشل سیفٹی بھی رہ چکی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More