27 ویں ترمیم کیخلاف مولانا فضل الرحمن نے کال دی تو لگ پتہ جائیگا ، شیخ رشید

ہم نیوز  |  Oct 30, 2024

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 27 ویں ترمیم کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں ، 27 ویں ترمیم پر مولانا نے کال دی تو ان کو لگ پتہ جائے گا۔

ایک بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار آفریدی چیف جسٹس آیا ہے، آفریدیوں نے سکھوں، برٹش، روس اور امریکا کو شکست دی تھی، امید ہے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی ملک میں انصاف کریں گے۔

عمران خان ہمارے لیڈر ، بشریٰ بی بی اور علیمہ خان رہائی کی حکمت عملی بنائیں ، فواد چوہدری

انہوں نے کہا ہے کہ جسٹس منیب اختر اور جسٹس منصور علی شاہ نے دانشمندی کا مظاہرہ کیا ، سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ جو ہو رہا اس پر کچھ کہنے کی ضرورت نہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ عمران خان اور مولانا فضل الرحمان دو ہی آدمیوں نے عزت بڑھائی ہے باقی سب نے اپنی عزت پر جھا ڑو پھیرا ہے۔

سیٹی بجنے والی ہے، ان کا ٹائم گزر گیا، شیخ رشید

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے 26 ویں ترمیم کا جنازہ نکالا ہے، یہ ترمیم ن اور ش سب کے گلے پڑے گی ان کو کچھ نہیں ملے گا، 27 ویں ترمیم کے خلاف مولانا فضل الرحمان کال دیں گے۔

 

 

 

 

 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More