مختلف شہروں میں رات گئے موسلا دھاربارش،پہاڑوں پر برفباری

ہم نیوز  |  Oct 29, 2024

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

اسلام آباد میں بارش کے باعث خنکی میں اضافہ ہوگیا ،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے اسلام آباد میں آج مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

بٹنوں والا فور جی موبائل فون متعارف

دوسری جانب ہری پور اور گردو نواح میں بھی موسلاد ھار بارش اور ژالہ باری ہوئی،بارش اور ژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

اس کے علاوہ بالاکوٹ وادی کاغان کے مختلف علاقوں میں بھی بارش و پہاڑوں پر برفباری ہوئی،وادی نیلم کے سیاحتی مقام رتی گلی میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

برفباری کے باعث رتی گلی جھیل اور گردونواح میں ہر سو سفیدی چھا گئی،برفباری دیکھنے رتی گلی جھیل کے بیس کیمپ پر سیاحوں کی آمد جاری ہے۔

فخر زمان سے متعلق ذمہ داران سے بات ہوئی ہے، امید ہے کوئی اچھا حل نکل آئیگا،محمد رضوان

سیاحتی مقامات بابون ،پتلیاں جھیل ،چٹا کٹھا جھیل ،شونٹر ویلی میں برفباری جاری ہے،برفباری کے باعث سیاحتی مقامات کے سرمائی نظاروں نے علاقے کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر دیا۔

حکام نے بارش اور برفباری کے دوران سیاحوں اور مقامی افراد کوسفر کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More