سندھ حکومت کادیوالی پر عام تعطیل کا اعلان

ہم نیوز  |  Oct 29, 2024

سندھ حکومت نے یکم نومبر کو دیوالی کے موقع پر صوبے میں مقیم ہندو برادری کے لیے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشنز و کوآرڈی نیشن نے دیوالی کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

دورہ آسٹریلیا، زمبابوے اور جنوبی افریقہ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے سپورٹ سٹاف کا اعلان

ہندو برادری کے ملازمین کے لیے جمعہ کی چھٹی سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ بااختیار اتھارٹیز میں بھی ہوگی۔

واضح رہے سندھ حکومت ہر سال دیوالی کے موقع پر ہندو ملازمین اور مزدوروں کے لیے تعطیل کا اعلان کرتی ہے،ساتھ ہی ہندو ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ بھی فراہم کی جاتی ہے۔

 

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More