اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سب کچھ بانی پی ٹی آئی کی مرضی سے ہو رہا ہے۔ لیکن یہ اپنے کارکنوں کو بنا رہے ہیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بشریٰ بی بی کی رہائی اور پشاور روانگی معمول کی کارروائی نہیں۔ گنڈاپور کا پہلے دھمکیاں دینا اور پھر جلوسوں سے غائب ہونا پھر نمودار ہونا معمول کی کارروائی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا پنجاب کو خیر آباد کہہ کر وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں ڈیرے ڈالنا پس پردہ داستان کی نشاندہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہے ہیں، وزیر اعظم
خواجہ آصف نے کہا کہ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کی نقل و حرکت کسی نورا کشتی اور معافی تلافی خبر دیتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ بانی پی ٹی آئی کی مرضی کے بغیر نہیں ہو رہا۔ لیکن یہ مل کر اپنے کارکنوں کو بنا رہے ہیں۔