اسلام آباد بینک ڈکیتیوں کے نشانے پر،36گھنٹوں میں 4 وارداتیں

ہم نیوز  |  Oct 29, 2024

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران بینک ڈکیتی کی 4 وارداتیں ہوئیں جس میں ایک شخص جاں بحق، 9 زخمی ہوگئے۔

پہلی ڈکیتی آئی نائن میں ہوئی ،مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا،دوسری بینک ڈکیتی سیکٹر جی15 میں ہوئی جہاں 4افراد زخمی ہو ئے۔

تیسری بینک ڈکیتی آج صبح سیکٹر جی نائن فور میں ہوئی جہاں ڈاکو کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی ہوئے،چوتھی بینک ڈکیتی سیکٹر جی فورٹین فور تھانہ سنبھل کی حدود میں ہوئی جہاں مسلح ڈاکو کیش چھین کر فرار ہوگئے ،فائرنگ سے گارڈ زخمی ہوا۔

دوسری جانب  آئی جی اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ڈکیتی کی کوشش ناکام بنائی ،کل کے واقعات پر تفتیش جاری ہے،پولیس کوشش کررہی ہے ، نتیجے کیلئے پرامید ہیں اور خدا سے دعا گو ہیں۔

یہ ڈکیتی کے نارمل واقعات نہیں ،سی ٹی ڈی بھی تحقیقات کررہی ہے،کل کے واقعات پر 50فیصد سے زائد تحقیقات مکمل ہوگئی ہے،کل رات 3 بجے تک اہم کارروائیاں کی گئی ہیں۔

علی ناصر رضوی کا مزید کہنا تھا پولیس حکام کے ساتھ اہم اجلاس کیے ہیں،شواہد کے مطابق کچھ علاقوں میں آپریشن شروع کررہےہیں،بینک کے باہر پولیس نہ ہونے کی وجہ سے واقعات پیش آرہےہیں۔

بینکوں کو چاہیے کہ ایس او پیز کے تحت سیکیورٹی گارڈز تعینات کریں،جی 14کے بینک سے ڈاکو 10لاکھ روپے لوٹ کر فرارہوئے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More