ماہرہ خان شدید تنقید کی زد میں مگر کیوں؟

سچ ٹی وی  |  Oct 29, 2024

پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان حال ہی میں اپنی غیر روایتی ریمپ واک کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن گئیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان جو اپنے ڈراموں 'شہرِ ذات'،'وہ ہمسفر تھا'،'بن روئے' اوربالی ووڈ فلم 'رئیس' کے لیےجانی جاتی ہیں، اس بار اپنے اندازکی بجائے غیرمعمولی واک کے باعث خبروں کی زینت بن گئیں ہیں۔

ویڈیو میں ماہرہ کو ایک سیاہ لباس میں تیزقدموں کے ساتھ ریمپ پرچلتے دیکھا گیا، اس غیرمعمولی اندازکو دیکھتے ہوئے مداحوں کی جانب سے انکو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہےکچھ صارفین نے ماہرہ کےانداز کو بین الاقوامی ماڈلز سےتشبیہ دیناشروع کردی۔

ایک صارف نےکہا، "یہ جیجی حدید کی بدترین نقل لگ رہی ہے،" جبکہ دوسرے نے مذاقاً لکھا، "ایسا لگتا ہے کہ ماہرہ نے کنگنا رناوت کی فلم 'فیشن' ابھی دیکھی ہے۔

تنقیدکی شدت اتنی بڑھ گئی کہ کچھ لوگوں نے اسے "ریمپ ڈیزاسٹر" قرار دیا،اور ایک تبصرہ تھا، "لگ رہا تھا کہ وہ کسی بھی لمحے گر جائیں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More