عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم بغیر دیکھے ، پڑھے اورسمجھے منظور کی گئی، 26 ویں آئینی ترمیم سے عدلیہ پر حملہ کیا گیا۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ قانون سازی کرنا پارلیمان کا کام ہے لیکن اس کا یہ مطلب یہ نہیں کہ آئینی ڈھانچہ تبدیل کر لیا جائے۔
وزیر اعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات ، آئینی ترمیم اور سیاسی صورتحال پر بات چیت
انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کہتے تھے کہ 300 یونٹ بجلی فری دیں گے ، مسلم لیگ ن نے کہا 200 یونٹ بجلی فری دیں گے ، کیا اب تک کسی کو بجلی فری ملی؟۔
دریں اثنا سیکرٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا ، حکومت روزگارکے لیے کچھ نہیں کر رہی ، حکومت بچانے کے لیے آئین سازی کی جا رہی ہے۔