سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد میں اضافہ، بل جمعہ کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

ہم نیوز  |  Oct 29, 2024

سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد میں اضافے سے متعلق بل قومی اسمبلی میں جمعہ کو پیش کیا جائے گا۔

پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 23کی جائے گی اور سپریم کورٹ چیف جسٹس سمیت 23 ججز پر مشتمل ہوگی۔

ججز کی تعداد بڑھانے کا بل حکومت کی جانب سے پیش کیا جائے گا۔ بل نجی کارروائی کے دن بیرسٹر دانیال چودھری پہلے ہی پیش کرچکے ہیں۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں پہلا فل کورٹ اجلاس،زیر التوا کیسز جلد نمٹانے کی حکمت عملی پر غور

ذرائع کے مطابق بل کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی اجلاس میں جمعہ تک توسیع کردی گئی جب کہ ترمیم شدہ شیڈول کے مطابق اجلاس آج ختم ہو جانا تھا۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق پریکٹس اینڈپروسیجر ایکٹ میں بھی ترمیم پر مشاورت کا عمل جاری ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More