اورکزئی میں پولیو ٹیم پر فائرنگ، اہلکار شہید، ایک زخمی

ہم نیوز  |  Oct 29, 2024

اپر اورکزئی میں پولیو ٹیم پر مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید اورایک زخمی ہوگیا۔

ڈی ایس پی کے مطابق واقعہ ڈبوری بادان کلے میں آیا،جس کے بعد پولیس اور فرنٹیئر کور کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔

ملک بھر میں پولیو مہم شروع،4 کروڑ 50 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

دوسری جانب بلوچستان کے تمام 36 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم جاری ہے، بلوچستان میں اس سال پولیو کے 21 کیسز رپورٹ ہوئےہیں، ملک بھر میں رواں سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 41 ہو گئی ہے۔

 

 

 

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More