بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کے ملازمین اربوں روپے مالیت کی مفت بجلی کی سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں۔
موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں پیش کردہ اعداد و شمار کے مطابق تمام ڈسکوز کے کل ملازمین کی تعداد 188151 ہے جبکہ ماہانہ مفت یونٹس 34298013 بنتے ہیں۔
مفت بجلی حاصل کرنے والے ملازمین کو دو کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ایک نان جنریشن کیٹگری ہے جس میں گریڈ ایک سے 4 کو ایک سو یونٹ ماہانہ، 5 سے 10 اسکیل کو 150 یونٹ، 11 سے 15 اسکیل کو 200 یونٹ، اسکیل 16 کو 300، اسکیل 17 کو 450 یونٹ، اسکیل 18 کے افسران کو 600 یونٹ، گریڈ 19 کو 880 یونٹ، گریڈ 20 کو 1100 یونٹس، گریڈ 21 اور22 کو 1300 یونٹ فری ملتے ہیں۔
دوسری کیٹیگری جنریشن کیٹگری ہے، جس میں گریڈ 1 سے 4 کو 300 یونٹ، 5 سے 10 کو600 یونٹ، 11 سے 15 کو 600 یونٹس، گریڈ 16 کے ملازمین کو 600 یونٹس، گریڈ 17 کے ملازمین کو 650 یونٹ، گریڈ 18 کو 700 یونٹ، گریڈ 19 کو 1000 یونٹ، 20 کو 1100 یونٹس فری کی سہولت حاصل ہے۔
پاور سیکٹر کے گردشی قرض میں 83 ارب کا اضافہ
اسلام آباد کمپنی کے ملازمین کی تعداد 20371 ہے، ان کے مفت ماہانہ یونٹس 3958398 ہے۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 35852 ملازمین کے ماہانہ 6594070 یونٹس ماہانہ فری بنتے ہیں۔
پشاور الیکٹرک کمپنی کے ملازمین کی تعداد 32788 ہے جبکہ انہیں مفت 6591175 یونٹس کی سہولت حاصل ہے، گوجرانوالہ کمپنی کے 19984 ملازمین ہیں جنہیں ماہانہ 3211275 یونٹس فری ملتے ہیں۔
فیصل آباد کمپنی کے 28506 ملازمین ہیں جن کے مفت یونٹس 4522158 جبکہ ملتان کمپنی کے ملازمین کی تعداد 26386 ہے اور انہیں 4318540 یونٹس ماہانہ کی مفت سہولت حاصل ہے۔
سکھر کمپنی کے 8313 ملازمین ہیں جبکہ وہ 1491483 یونٹس ماہانہ مفت حاصل کر رہے ہیں، حیدر آ باد کمپنی کے 10340 ملازمین اور انہیں 2432990 یونٹس ماہانہ مفت مل رہے ہیں۔