انڈونیشیا میں آئی فون 16سیریز کے استعمال اور فروخت پر پابندی عائد

ہم نیوز  |  Oct 28, 2024

جکارتہ: انڈونیشیا کی حکومت نے اپنی سرزمین پر آئی فون 16 سیریز اور ایپل واچ 10 سیریز کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کر دی۔ اس پابندی کی وجہ ایپل کی جانب سے انڈونیشیا میں سرمایہ کاری کے وعدوں کو پورا نہ کرنا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی کمپنی کی جانب سے ماضی میں انڈونیشیا میں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ مراکز کے لیے 10 کروڑ ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا گیا تھا۔ مگر اب تک ایپل کی جانب سے ساڑھے 9 کروڑ ڈالرز کی ہی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

اسی وجہ سے انڈونیشیا کی وزارت صنعت نے آئی فون سیریز اور ایپل واچ سیریز کی ڈیوائسز کے آئی ایم ای آئی سرٹیفکیٹس کے اجرا کو بلاک کر دیا ہے۔

غیر ملکی سیاحوں اور فضائی کمپنیوں کے عملے میں شامل افراد کو انڈونیشیا میں آئی فون 16 سیریز کی 2 ڈیوائسز لانے اور استعمال کرنے کی اجازت ہو گی۔ مگر وہ ان ڈیوائسز کو انڈونیشیا میں فروخت نہیں کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی فون 16 کے مختلف ماڈلز کی خریداری،ٹیکس کی مد میں 2 لاکھ 13 ہزار روپے تک ادائیگی کرنا ہوگی

انڈونیشین قوانین کے تحت غیر ملکی کمپنیوں کو وہاں کام کرنے کے لیے 40 فیصد مقامی مواد فراہم کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے لیے کمپنیوں کو مقامی سطح پر اشیا تیار کرنا پڑتی ہیں۔

انڈونیشیا میں سافٹ وئیر مقامی سطح پر تیار کرنے پڑتے ہیں۔ یا ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹرز قائم کرنا پڑتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More