ملک بھر میں پولیو مہم شروع،4 کروڑ 50 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

ہم نیوز  |  Oct 28, 2024

ملک بھر میں 5 روزہ پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز ہو گیا،4 کروڑ 50 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

دوسری جانب قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) میں پولیو کے خاتمے کے لیے ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے 16 اضلاع کے سیوریج کے نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 (ڈبلیو پی وی 1) کی تصدیق کی ہے۔

یہ نمونے اسلام آباد، لاہور، پشاور، کراچی کے 3 اضلاع، چمن، شہید بینظیر آباد، بدین، سکھر، حیدرآباد، سجاول، دادو، قمبر، جیکب آباد اور ڈیرہ غازی خان سے لیے گئے۔

پنجاب کے 10 اضلاع میں خصوصی انسداد پولیو مہم پیر سے شروع ہوگی

ان تمام اضلاع میں پہلے بھی انسانوں یا سیوریج کے نمونوں میں وائرس کی نشاندہی ہوئی تھی اور اس بار بھی کوئی تبدیلی نہیں آئی، وائلڈ پولیو وائرس کے نمٹنے کے لیے پولیو مہم کا مقصد 5 سال سے کم عمر کے 45 ملین سے زیادہ بچوں تک ویکسین پہنچانا ہے، کیونکہ 2024 میں پولیو کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 41 ہوگئی ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More