بھارت، مندر کو بم  سے اڑانے کی دھکمی

ہم نیوز  |  Oct 28, 2024

بھارت میں پروازوں کے بعد مندر کو بھی بم سے اڑانے کی دھمکیاں موصول ہونے لگی ہیں

بھارتی میڈیا کے مطابق  ریاست آندھرا پردیش کے تروپتی میں واقع اسکون مندر کو بم کی دھمکی  کے بعد  خوف و ہراس پھیل گیا۔ مندروں کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق تروپتی کے اسکون مندر کو 27 اکتوبر کو ایک دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی، جس میں خبردار کیا گیا تھا کہ دہشت گرد مندر کو بم سے اڑا دیں گے۔

رپورٹ کے مطابق بم سے اڑانے کے پیغام نے قابل فہم طور پر شدید تشویش کو جنم دیا اور عقیدت مندوں اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے حفاظتی اقدامات کو بڑھا دیا گیا ہے۔

بھارتی ہیلی کاپٹر ریسکیو آپریشن کے دوران سمندر میں گر گیا، 3 افراد ہلاک

تھریٹ الرٹ ملنے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں فوری طور پر بم سونگھنے والے کتوں کے ساتھ مندر پہنچیں۔ انہوں نے احاطے کی اچھی طرح تلاشی لی لیکن کوئی دھماکہ خیز مواد یا مشکوک اشیا مندر کے ارد گرد سے برآمد نہیں ہوئی۔مندر میں بم کی دھمکی کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More