حزب اللّٰہ کا اسرائیل میں حساس تنصیبات پر حملہ

سچ ٹی وی  |  Oct 27, 2024

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ نے اسرائیل میں حساس تنصیبات پر ڈرون حملے کردیے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق شمالی اسرائیل میں بار لیو صنعتی زون پر حملہ کرنے والے حزب اللّٰہ کے ڈرون نے بی اے زی ایوی ایشن کمپنی کی ایک فیکٹری کو نشانہ بنایا، جس میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ فیکٹری سول اور عسکری دونوں شعبوں کے لیے ایرو اسپیس کے دھاتی اجزاء تیار کرتی ہے۔

اسرائیلی فوج نے حزب اللّٰہ کے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لبنان سے ایک ڈرون صنعتی زون پر حملے کےلیے بھیجا گیا تھا، اس سے متعلق مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب جنوبی لبنان میں حزب اللّٰہ کے ساتھ جھڑپ میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللّٰہ کے ساتھ جھڑپ میں اپنے 5 ریزرو فوجیوں کی ہلاکت اور 14 زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More