میکسیکو ، بس ٹریکٹر سے ٹکرانے کے بعد گہری کھائی میں جا گری ، 19 افراد ہلاک

ہم نیوز  |  Oct 27, 2024

وسطی میکسیکو میں مسافر بس گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق بس کو حادثہ وسطی ریاست زکاٹیکاس میں پیش آیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بس مکئی لے جانے والے ٹریکٹر سے ٹکرا کر کھائی میں جا گری۔

امریکا ، بحری جہاز کے ٹکرانے سے پل تباہ ، متعدد گاڑیاں دریا میں جا گریں

زکاٹیکاس کے گورنر ڈیوڈ مونریال نے بتایا کہ حادثے میں 24 افراد ہلاک ہوئے لیکن بعد ازاں ریاستی اٹارنی جنرل کے دفتر نے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 19 بتائی۔

بس امریکا اور میکسیکو کی سرحد پر واقع شہر سیوداد جواریز کی جانب جا رہی تھی۔ حکام کے مطابق متاثرین میں سے کوئی بھی تارکین وطن نہیں تھا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More