ہنڈائی نشاط نے 7 جنریشن ایلانٹرا ہائبرڈ متعارف کروا دی

ہم نیوز  |  Oct 26, 2024

پاکستان میں ہنڈائی نشاط نے 7 جنریشن ایلانٹرا ہائبرڈ متعارف کروا دی۔

پاکستان میں کاروں کے شوقین افراد نے پاکستان آٹو شو 2024میں کمپنیوں کی جانب سے متعارف کروائی گئی نئی گاڑیوں کا دیدار کیا جس میں ایک گاڑی ہنڈائی کی بھی شامل تھی جس کا انتظار بے صبری سے کیا جارہاتھا جو کہ ہنڈائی کی ’ایلانٹرا ہائبرڈ‘ ہے، کمپنی نے اس کی ساتویں جنریشن فروخت کیلئے پیش کر دی ہے۔

گزشتہ چند ماہ سے مارکیٹ میں نئی ایلانٹرا کی پاکستان میں رونمائی کی خبریں گردش کر رہی تھیں، خاص طور پر جب بلوچستان میں اس کے ٹیسٹ یونٹس دیکھے گئے۔ حال ہی میں کمپنی نے گاڑی کے انٹیرئیر کی پہلی جھلک بھی جاری کی ہے۔

پاکستان بلاک چین انسٹی ٹیوٹ اور پاکستان کی سب سے بڑی بلاک چین vanar chainکے درمیان معاہدہ

ایلانٹرا ہائبرڈ میں 1.6 لیٹر سمارٹ اسٹریم جی ڈی آئی اٹکنسن سائیکل فور سلنڈر انجن نصب کیا گیاہے جو 33 کلو واٹ/43 ہارس پاور پیدا کرتا ہے جبکہ ٹارک 170 نیوٹن میٹر ہے۔

اس کا کُل آؤٹ پٹ 139 ہارس پاور اور 264 نیوٹن میٹر ٹارک ہے۔ اس میں 1.32 کلو واٹ آور کی لیتھیم آئن بیٹری دی گئی ہے جس کی پاور آؤٹ پٹ 42 کلو واٹ ہے، اس کے بیرونی ڈیزائن میں جدید فرنٹ فیشیا اور پیچھے کا منفرد پروفائل شامل ہے۔

فرنٹ پر پیرامیٹرک جیول پیٹرن گرل اور ایل ای ڈی ہیڈ لائٹس اسے مزید دلکش بناتی ہیں جبکہ پیچھے ایل ای ڈی ٹیل لائٹس کار کی چوڑائی کو مزید نمایاں کرتی ہیں۔

16 انچ کے الائے ویلز بھی گاڑی کے بیرونی انداز میں اضافی خوبصورتی کا باعث ہیں۔اس سی سیگمنٹ سیڈان کی لمبائی 4710 ملی میٹر، چوڑائی 1825 ملی میٹر، اور اونچائی 1430 ملی میٹر ہے جبکہ اس کا ویل بیس 2720 ملی میٹر ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More