پشین، ڈیوٹی میں غفلت پر 65 اساتذہ  برطرف

ہم نیوز  |  Oct 26, 2024

وزیر اعلیٰ بلوچستان  سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں اصلاحاتی عمل جاری ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ  پشین میں ڈیوٹی میں غفلت پر 65 اساتذہ کو برطرف کردیا گیا، مسلسل غیر حاضر اساتذہ کوبھی  نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔ اسکولوں میں 100 فیصد حاضری کو یقینی بنانے کےلیے پر عزم ہیں۔

میرے استعفیٰ سے دہشتگردی رکتی ہے تو تیار ہوں ،سرفراز بگٹی

انہوں نےکہا کہ بلوچستان میں تعلیم کا معیار مزید اوپر لے کر جائیں گے اور تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے ہمیں بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے اور تعلیم کو اچھا کرنے کیلئے بہت محنت کرنا ہو گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More