راولپنڈی ٹیسٹ ، پاکستان کی میچ پر گرفت مضبوط، انگلینڈ کی بیٹنگ جاری

ہم نیوز  |  Oct 26, 2024

راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں تیسرے دن کے کھیل کا آغاز ہو گیا، اب تک پاکستان کی میچ پر گرفت مضبوط ہے۔

دوسرے روز کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں 3وکٹوں کے نقصان پر24رنز بنائے تھے۔دوسری اننگز میں انگلینڈ کے کھلاڑی بین ڈکٹ 12 رنز،زیک کرالی دو رنز اوراولی پوپ صرف ایک رن بنا کرآوٹ ہوئے۔

کھیل کے دوسرے دن پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے دو جبکہ ساجد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

دل تو کرتا ہے ہر دن سنچری کی جائے لیکن ایسا ہوتا نہیں، سعود شکیل

راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی جانب سے تیسرے دن کے کھیل کا آغاز جوروٹ اور ہیری بروک نے کیا۔

انگلینڈ نے تین وکٹوں کے نقصان پر49 رنز بنا لئے ہیں، پاکستان کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لئے اب بھی انگلش ٹیم کو 25 رنز درکار ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More