لائیو: اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کو آج 3 بجے تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم

اردو نیوز  |  Oct 24, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو آج تین بجے عدالت لانے کا حکم دیا ہے۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے سماعت کرتے ہوئے حکم دیا کہ عمران خان کو لا کر وکلاء سے ملاقات کروائی جائے۔

عدالت نے سپریڈنٹ اڈیالہ جیل سے کہا کہ نہ لانے کی صورت میں وجہ بتائیں گے، جس سیکورٹی تھریٹ کی وجہ سے نہیں لائیں گے اس سے متعلق عدالت کو مطمئن کریں گے۔

پی ٹی آئی کے وکیل ایڈوکیٹ شعیب شاہین نے عدالت کو بتایا کہ 3 اکتوبر سے وکلا کی عمران خان کے ساتھ جیل میں ملاقات نہیں کرائی گئی۔

سٹیٹ کونسل کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے لاء اینڈ آرڈر صورتحال کی بنیاد پر جیل ملاقاتوں پر پابندی لگائی ہے۔

اس پر جسٹس سردار اعجاز نے استفسار کیا کہ کیا وکلاء کی ملاقاتوں پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔

جسٹس سردار اعجاز نے کہا کہ حکومتِ پنجاب نے اگر وکلاء کی ملاقات روکی تو توہینِ عدالت کی ہے۔

جسٹس سردار اعجاز نے سکیورتی وجوہات پر وزارتِ داخلہ سے رپورٹ جمع کرانے کا کہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More