نیوزی لینڈ کے بیٹر نے تیز ترین ڈبل سنچری کا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

سچ ٹی وی  |  Oct 23, 2024

نیوزی لینڈ کے بیٹر چیڈ بوس نے تیز ترین ڈبل سنچری کا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

چیڈ بوس نے لسٹ اے کی تیز ترین ڈبل سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کیا، انہوں نے نیوزی لینڈ ڈومیسٹک کرکٹ کی ون ڈے ٹرافی میں کنٹر بری کی جانب سے کھیلتے ہوئے 103 گیندوں پر ڈبل سنچری مکمل کی۔

چیڈ بوس نے ٹریوس ہیڈ اور نرائن جگادیسن کا 114 گیندوں پر ڈبل سنچری کا ریکارڈ توڑا، فورڈ ٹرافی کا یہ میچ کنٹری بری اور اوٹاگو وولٹس کے درمیان ہیگلے اوول میں کھیلا گیا۔

کنٹری بری نے پہلے کھیلتے ہوئے 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 343 رنز بنائے جس میں چیڈ بوس نے 205 رنز کی اننگز میں 7 چھکے اور 27 چوکے لگائے جب کہ اس کے مقابلے اوٹاگو کی ٹیم 103رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔

واضح رہے کہ چیڈ بوس 6 ون ڈے اور 11 ٹی ٹوئنٹی میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں اور لسٹ اے میں 99 میچز کھیل چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More