انقرہ: ترک ایوی ایشن کے دفتر پر دہشتگردوں کا حملہ، 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی

ہم نیوز  |  Oct 23, 2024

انقرہ: ترکیے کے دارالحکومت انقرہ میں ترک ایوی ایشن کے ہیڈکوارٹر پر حملے میں 3 افراد جاں بحق اور 5 زٰخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انقرہ میں ترک ایوی ایشن کے ہیڈکوارٹر پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ جس میں کئی افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے۔

ترک وزیر داخلہ کے مطابق ایرواسپیس کمپنی کے دفتر پر خودکش حملہ کیا گیا۔ حملے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ حملے میں کئی افراد کی ہلاکت اور زخمیوں کی اطلاع ہے تاہم درست تعداد معلوم نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلادیش میں طلبہ پھر سڑکوں پر آ گئے

حملہ آور گروہ سیکیورٹی عملے کی تبدیلی کے دوران ٹیکسی میں عمارت میں داخل ہوا۔ اور ایک حملہ آور نے کمپلیکس کے داخلی راستے پر دھماکہ کیا۔ جبکہ دیگر دہشتگرد عمارت میں داخل ہوئے اور سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More