موبائل فون گر کر چٹان کے بیچ میں پھنس گیا۔۔ پھر کیا ہوا؟ رونگٹے کھڑے کر دینے والا واقعہ

ہماری ویب  |  Oct 23, 2024

آسٹریلیا کی ہنٹر ویلی کی پہاڑیوں میں ایک عام ہائیکنگ کا دن اس وقت سنسنی خیز کہانی میں بدل گیا جب میٹلڈا نامی ایک خاتون نے اپنے موبائل فون کو اٹھانے کی کوشش میں زندگی کا سب سے بڑا چیلنج جھیل لیا۔

یہ واقعہ تب پیش آیا جب ہائیکنگ کرتے ہوئے میٹلڈا کا فون نیچے موجود ایک تنگ شگاف میں جاگرا۔ وہ اسے نکالنے کے لیے نیچے جھکی تو اچانک پھسل گئیں اور تین میٹر گہری دراڑ میں جاگریں، جہاں وہ تقریباً 4 انچ چوڑے خلا میں الٹی حالت میں پھنس گئیں۔

میٹلڈا کی مشکلات یہاں ختم نہیں ہوئیں۔ وہ سات گھنٹے تک اس خطرناک حالت میں جکڑی رہیں، ان کے دوستوں نے نکالنے کی ہر ممکن کوشش کی، مگر ناکام رہے۔ ایک گھنٹے بعد ریسکیو ٹیم نے وہاں پہنچ کر کوششیں شروع کیں، جہاں انہوں نے چٹانوں کے بڑے بڑے پتھر کاٹ کر ان تک رسائی حاصل کی۔

یہ ریسکیو آپریشن اتنا آسان نہیں تھا، ٹیم کو چھ پتھروں کو ہٹانا پڑا، جن میں سے ایک کا وزن تقریباً 500 کلوگرام تھا۔ ان چٹانوں کی موجودگی سے میٹلڈا تک پہنچنا تقریباً ناممکن ہوچکا تھا۔

حیران کن طور پر جب میٹلڈا کو باہر نکالا گیا تو وہ معمولی زخموں اور چند خراشوں کے علاوہ محفوظ تھیں، تاہم الٹا لٹکے رہنے کی وجہ سے ان کا خون سر میں جمع ہوگیا تھا، جس کی وجہ سے وہ تھکن اور چکر آنے کی کیفیت میں مبتلا تھیں۔

ریسکیو ٹیم کے اس شاندار آپریشن کے بعد اگرچہ میٹلڈا کی جان بچ گئی، لیکن ان کا فون ابھی تک کہیں گہری چٹانوں کے درمیان چھپا ہوا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More