بھارت عالمی سطح پر اجرتی قاتلوں کے جتھے میں شامل، دی گارجین کا آرٹیکل

ہم نیوز  |  Oct 22, 2024

دی گارجین نے اپنے آرٹیکل میں لکھا ہے کہ بھارت عالمی سطح پر اجرتی قاتلوں کے جتھے میں شامل ہے۔

بھارتی دہشتگردی سے کینیڈا اور امریکا کے رہائشی بھی محفوظ نہیں،کینیڈین وزیر اعظم نےبھارتی سفارتکاروں پر سکھ رہنما کے قتل کا الزام لگایاتھا،دعویٰ کیا گیاتھا کہ بھارت بین الاقوامی ظلم و تشدد میں مصروف ہے۔

چیئرمین آئی سی سی اور آزاد ڈائریکٹر کی تعیناتی2 مرتبہ 3 سال تک کرنے کی سفارش

بھارت قتل، بھتہ خوری ، دھمکیاں اور سکھوں کو نشانہ بنانے میں ملوث ہے،ثبوتوں کے باوجود بھارت نے ڈھیٹ پن دکھاتے ہوئے الزامات کو مسترد کر دیا،مودی سرکار نے جواباً کینیڈا پر سکھ انتہا پسندوں کو پناہ دینے کا الزام لگادیا۔

امریکی عدالت نے بھی ’’را‘‘ کے افسرکو سکھ رہنما کے قتل کی ناکام سازش میں ملوث قرار دیا ،مودی سرکار نے سکھ رہنماؤں کے قتل کی تحقیقات میں کوئی تعاون نہیں کیا۔

ذاتی مفادات کیلئے وفاداریاں بدلنے والوں سے حساب لیں گے، علی امین گنڈا پور

مجرمانہ کارروائیوں میں مسلسل ملوث ہونے پر بھارت کی عالمی ساکھ کو خطرہ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More