چیف جسٹس کے تقرر کی پارلیمانی کمیٹی کے لیے پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے ارکان نامزد

اردو نیوز  |  Oct 21, 2024

پاکستان کے اگلے چیف جسٹس کے تقرر کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے جو سپریم کورٹ کے تین سینیئر ترین ججز میں سے ایک نام فائنل کرے گی۔

پیر کی شام پاکستان پیپلز پارٹی نے چیف جسٹس کی تعیناتی کے لیے قائم پارلیمانی کمیٹی کو اپنے ارکان کے نام بھجوا دیے ہیں۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے راجہ پرویز اشرف، فاروق ایچ نائیک اور سید نوید قمر کے نام بھجوائے گئے۔

فاروق ایچ نائیک سینیٹ جبکہ راجہ پرویز اشرف اور نوید قمر قومی اسمبلی سے پیپلز پارٹی کی نمائندگی کریں گے۔ 

ادھر جمعیت علمائے اسلام نے سینیٹر کامران مرتضی کو بطور ممبر کمیٹی نامزد کر دیا ہے۔ سینیٹ میں جے یو آئی کے پارلیمانی لیڈر مولانا عطا الرحمان نے کامران مرتضی کا نام سینیٹ سیکریٹ کو پہنچایا۔ سینیٹ سیکریٹریٹ نے جے یو آئی ؤ، پی ٹی ائی، ن لیگ اور پیپلز پاٹی سے ایک ایک نام مانگ رکھا ہے

‏سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے تقرر کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کی جانب سے دیے جائیں گے۔

سیاسی جماعتوں کی جانب سے نام آنے کی صورت میں آج ہی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ 

اس کمیٹی میں آٹھ قومی اسمبلی جبکہ چار سینیٹ کے اراکین شامل ہوں گے۔ پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن، سنی اتحاد کونسل اور ایم کیو ایم سے ان کے اراکین کے نام مانگے گئے ہیں۔ 

پاکستان کی پارلیمنٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم منظور کر کے ملک کے چیف جسٹس کی تعیناتی کا طریقہ کار تبدیل کر دیا ہے۔

اب نئی ترمیم کے مطابق پارلیمنٹ کی 12 رکنی کمیٹی سپریم کورٹ کے تین سینیئر ترین ججوں میں سے کسی ایک کا چیف جسٹس کے طور پر انتخاب دو تہائی اکثریت سے کرے گی۔

اس حساب سپریم کورٹ کے تین سینیئر ترین ججز میں پہلے نمبر پر جسٹس سید منصور علی شاہ، دوسرے نمبر پر جسٹس منیب اختر اور تیسرے نمبر پر جسٹس یحییٰ آفریدی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More