ٹرمپ فرائیز اور برگر کیوں بیچنے لگے؟ دلچسپ انداز میں نیا پیغام دے ڈالا! ویڈیو

ہماری ویب  |  Oct 21, 2024

"یہ مزے کا کام ہے۔ میں یہ سارا دن کر سکتا تھا،" سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بکس کاؤنٹی کے ایک میکڈونلڈز پر فرنچ فرائز تلتے ہوئے کہا۔ انہوں نے مزید طنزیہ انداز میں کہا، "میں نے اب میکڈونلڈز میں کملا سے 15 منٹ زیادہ کام کر لیا ہے۔" یہ بیان انہوں نے نائب صدر کملا ہیریس کے مڈل کلاس پس منظر کے دعووں پر چوٹ کرتے ہوئے دیا، جو اپنی انتخابی مہم میں اکثر میکڈونلڈز میں کام کرنے کا ذکر کرتی ہیں۔

جب ٹرمپ میکڈونلڈز پہنچے تو انہوں نے اپنی جیکٹ اتار کر ایپرن پہن لی اور فرنچ فرائز کے اسٹیشن پر پہنچ گئے، جہاں کیمروں کے سامنے فرائیز کو گرم تیل میں ڈبویا اور نمک لگا کر ڈرائیو تھرو ونڈو سے گاہکوں کو پیش کیا۔ ریستوراں کے باہر لوگوں کی بھیڑ دیکھنے لائق تھی، جو اس انوکھے منظر کا مشاہدہ کرنے کے لیے قطار میں کھڑے تھے۔

ان کے اس غیر معمولی اقدام نے فوٹو سیشن کو باقاعدہ نیوز کانفرنس میں تبدیل کر دیا، جہاں صحافیوں نے ڈرائیو تھرو ونڈو سے ہی سوالات پوچھنے شروع کر دیے۔ ایک رپورٹر کے سالگرہ کے موقع پر کملا ہیریس کے لیے پیغام کے سوال پر ٹرمپ نے کہا، "ہیپی برتھ ڈے کملا! میرا خیال ہے کہ میں انہیں کچھ پھول بھی بھیجوں گا۔"

اس موقع پر ٹرمپ نے عوام کی بھی حوصلہ افزائی کی، "یہاں موجود لوگوں کی بھیڑ دیکھیں، وہ بہت خوش ہیں کیونکہ ان کے پاس امید ہے، انہیں امید چاہیے،" انہوں نے کہا۔

یہ اقدام ان کی انتخابی مہم کا ایک منفرد حصہ تھا، جس نے سیاسی بیانات کو عوامی دلچسپی کے ساتھ خوبصورتی سے جوڑ دیا، اور ایک فاسٹ فوڈ ریستوران کو بحث کا مرکز بنا دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More