سلمان خان لائیو شو میں کیوں رو پڑے؟

سچ ٹی وی  |  Oct 21, 2024

بالی ووڈ کے سپر اسٹار ریئلٹی شو ’’بگ باس‘‘ کی شوٹنگ کے دوران اپنے مرحوم دوست بابا صدیقی کو یاد کرکے آبدیدہ ہوگئے۔ 

بابا صدیقی کو 12 اکتوبر کو قاتلانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اور یہ خبر جیسے ہی سلمان خان تک پہنچی وہ بگ باس کے ایپی سوڈ کی شوٹنگ درمیان میں ہی رکوا کر فوراً وہاں سے روانہ ہوگئے تھے۔

سلمان خان اپنے قریبی دوست بابا صدیقی سے ہمیشہ کےلیے بچھڑ جانے کا دکھ بگ باس کی میزبانی کے دوران اس ہفتے کی قسط میں بھی نہ چھپا سکے۔ اور بابا صدیقی کی یاد میں ان کی نم آنکھیں مداحوں سے پوشیدہ نہ رہ سکیں۔

بشنوئی گینگ کی جانب سے قتل کی دھمکیوں کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ سلمان خان چند ہفتے بگ باس کی میزبانی کے فرائض سرانجام نہیں دیں گے۔ لیکن سلمان نے شوٹنگ جاری رکھی ہیں اور اس ہفتے میں بگ باس کے خصوصی ایپی سوڈ ’’ ویک اینڈ کا وار‘‘ کی میزبانی کرتے دکھائی دیے۔

شو کے دوران سلمان خان نے کہا کہ ’’وہ اس وقت کسی سے بھی ملنا نہیں چاہتے اور اس دن وہ سیٹ پر بھی نہیں آنا چاہتے تھے‘‘۔

سلمان خان نے مزید کہا کہ ’’میرا آپ سب سے بھی ملنے کا آج دل نہیں تھا، لیکن کام ہے کیا کریں، اور کام تو کرنا ہی ہوتا ہے‘‘۔

سلمان خان کے یہ الفاظ صرف بگ باس کے کھلاڑیوں کو سمجھانے کےلیے نہیں تھے بلکہ ان کے دلی جذبات کی عکاسی بھی کر رہے تھے جن سے وہ گزشتہ ایک ہفتے سے گزر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More