سلمان خان نے شوٹنگ بند کرنے کا اعلان کیوں کیا؟ اہم وجہ سامنے آگئی

سچ ٹی وی  |  Oct 20, 2024

 

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے حالیہ شو بگ باس سیزن 18 کی شوٹنگ کے دوران انکشاف کیا کہ وہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کی دھمکیوں کی وجہ سے شوٹ پر آنے کے حق میں نہیں تھے تاہم انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ کمٹمنٹ کی وجہ سے شوٹنگ جاری رکھی۔

بگ باس کے “ویکینڈ کا وار” ایپیسوڈ میں سلمان خان نے گھر کے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: “قسم خدا کی یار، جو کچھ میرے ساتھ ہو رہا ہے، مجھے یہاں نہیں آنا تھا۔ لیکن یہ ایک کمٹمنٹ ہے، اس لیے آیا ہوں۔ یہ میرا کام ہے، اور میں اسے پورا کرنے آیا ہوں، حالانکہ میں فی الحال کسی سے ملنے کا دل نہیں چاہتا۔”

سلمان خان کی سیکیورٹی میں بھی نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ بشنوئی گینگ کی جانب سے قتل کی دھمکیوں کے بعد، 60 سے زائد سیکیورٹی گارڈز سیٹ پر موجود ہوتے ہیں، اور ہر شخص کی آدھار کارڈ کے ذریعے شناخت ضروری قرار دی گئی ہے۔

ممبئی پولیس نے سلمان خان کو باہر شوٹ کرنے سے منع کیا ہے اور انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ ان دھمکیوں کو سنجیدگی سے لیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More