اسرائیل کا ایران پر جوابی حملہ ، انتہائی حساس امریکی معلومات لیک

ہم نیوز  |  Oct 20, 2024

اسرائیل کے ایران پر ممکنہ جوابی حملے کی انتہائی خفیہ امریکی معلومات لیک ہو گئیں جس پر امریکا نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

اعلیٰ امریکی عہدیدار نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ لیک “بہت ہی تشویشناک” ہے، یہ وہ خفیہ دستاویزات ہیں جو امریکا کے علاوہ صرف آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، برطانیہ اور کینیڈا دیکھ سکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ دستاویزات اسرائیل کی طرف سے ایران کے خلاف ممکنہ حملے کی تیاریوں کی تفصیل فراہم کرتی ہیں، دستاویزات میں منصوبے میں اسرائیل کے ہتھیاروں کی نقل و حمل شامل ہے۔

امریکی عہدیدار نے اس حوالے سے مزید کہا کہ یہ دستاویزات پینٹاگون کی ملکیت ہے جو قومی سلامتی کے منصوبے سے منسوب ہے، تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ پینٹاگون کی مبینہ دستاویزات تک کس کی رسائی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More