سلمان خان کے والد سلیم خان کا بشنوئی گینگ کو کرارا جواب

سچ ٹی وی  |  Oct 19, 2024

کچھ دنوں پہلے سلمان خان کے قریبی لوگوں میں سے ایک بابا صدیقی کے قتل کے بعد بالی ووڈ کے بھائی جان اور گینگسٹر لارنس بشنوئی کے درمیان دشمنی کی نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

ممبئی پولیس کو ایک دھمکی آمیز پیغام بھی ملا ہے ، جس میں 5 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا گیا تھا اورساتھ ہی یہ دھمکی بھی دی گئی ہے کہ سلمان خان کی حالت بابا صدیقی سے بھی بددتر ہوگی۔ ایسے میں سلمان خان کے والد سلیم خان کا تازہ بیان سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ ان کے بیٹے سلمان خان کبھی بھی معافی نہیں مانگیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلیم خان نے ایک انٹرویو میں صاف الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ ان کا بیٹا سلمان خان کسی بھی صورت میں معافی نہیں مانگیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سلمان خآن نے کبھی کسی جانور کو نہیں مارا۔ جانور تو دور کی بات ہے سلمان نے تو آج تک ایک کاکروچ بھی نہیں مارا ہے۔ ہم تشدد پر یقین رکھنے والے لوگوں میں سے نہیں ہیں۔

بھارتی رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ سلمان خان نے کبھی جانوروں کا شکار نہیں کیا اور سلمان خان کو ملنے والی دھمکیاں محض بھتہ خوری ہے۔

سلیم خان نے مزید کہا کہ لوگوں کا ہم سے کہنا ہے کہ آپ ہمیشہ زمین کی طرف دیکھ کر چلتے ہیں۔ آپ میں بہت عاجزی ہے، یہ کوئی شرم کی بات نہیں ہے۔ مجے ڈر ہوتا ہے کہ کہیں کوئی ننھا سا کیڑا بھی میرے پاوں کے نیچے آکر زخمی نہ ہو جائے۔ اس لیے میں انہیں بچانے کے لیے محتاط ہو کر چلتا ہوں۔ سلمان خان نے ہمیشہ دوسروں کی مدد کی ہے۔

یاد رہے کہ لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے سلمان خان کو دھمکیاں دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ بشنوئی گینگ نے سلمان خان کے گھر پر حملہ بھی کیا تھا ، جس کے ایک مجرم کو ہریانہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سلمان خان کی سیکیورٹی کو بھی مزید بڑھا دیا گیا ہے اور وہ ہرطرف پولیس کے گھیرے میں نظر آتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More