بشنوئی گینگ کا دشمنی ختم کرنے کیلئے سلمان خان سے بڑا مطالبہ

سچ ٹی وی  |  Oct 18, 2024

بدنامِ زمانہ بھارتی گینگسٹر لارنس بشنوئی نے دیرینہ دشمنی ختم کرنے کے لیے بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان سے بھاری رقم کا مطالبہ کر دیا۔

بشنوئی گینگ نے دشمنی ختم کرنے کے لیے سلمان خان سے 5 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے۔ بھارتی سیاسی رہنما بابا صدیق کے قتل کے بعد بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کی جان کو لاحق خطرات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مبینہ طور پر لارنس بشنوئی گینگ کے ایک مبینہ رکن کی جانب سے ممبئی ٹریفک پولیس کو واٹس ایپ پیغام موصول ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ پر موصول ہونے والے پیغام میں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

مذکورہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ اگر سلمان خان زندہ رہنا چاہتے ہیں اور دیرینہ دشمنی ختم کرنا چاہتے ہیں تو 5 کروڑ بھارتی روپے ادا کریں، اِس دھمکی کو ہلکا نہ لیں، بصورتِ دیگر اداکار کا حال مہاراشٹر کے سابق وزیر بابا صدیق سے بھی بدتر ہو گا، جنہیں حال ہی میں بشنوئی گینگ نے گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس نے اِس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور سلمان خان کی رہائش گاہ کے ارد گرد سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More