قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری

ہم نیوز  |  Oct 16, 2024

قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس کل (جمعرات)شام 4بجے ہو گا، سیکرٹریٹ نے 10نکاتی ایجنڈا جاری کردیا جس میں آئینی ترمیم سے متعلق ایجنڈا شامل نہیں ہے۔

دوسری جانب سینیٹ کا اجلاس کل(جمعرات) 3 بجے ہوگا،سینیٹ سیکریٹریٹ نے اجلاس کا14 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا،اجلاس میں آئینی ترمیم سے متعلق ایجنڈا شامل نہیں۔

وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نیشنل فرانزک ایجنسی بل 2024 پیش کریں گے،سینیٹر فیصل سلیم رحمان اسمگلنگ ، انسانی اسمگلنگ اور الیکٹرانک کرائم ترمیم بل 2024 کی رپورٹ اجلاس میں پیش کریں گے

سینیٹر پونجوبھیل اور سینیٹر زیشان خانزادہ توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More