ابھیشیک ایشوریا اور ابھیشیک کی نئی تصویر نے مداحوں کو حیران کردیا

سچ ٹی وی  |  Oct 16, 2024

بالی وڈ کپل ایشوریا رائے اور ابھیشیک کا رشتہ گزشتہ کئی عرصے سے مشکلات کا شکار ہے اور دونوں شخصیات کا عوامی سطح پر مسلسل علیحدہ علیحدہ سامنے آنا بھی طلاق کی افواہوں کو مزید ہوا دے رہا ہے۔

اداکار جوڑے کی شادی کو 17 سال سے زائد ہو چکے ہیں لیکن جولائی میں مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں ابھیشیک بچن کا اہلیہ اور بیٹی کے بجائے والدین کے ہمراہ فوٹوشوٹ موضوع بحث بن گیا تھا۔

اس فوٹو شوٹ کیلئے ایشوریا اور آرادھیا کو شادی میں بچن خاندان کے باقی افراد سے الگ آتے دیکھا گیا جس میں امیتابھ بچن، جیا بچن، ابھیشیک بچن، شویتا بچن، آگستیا اور نویا نندا شامل تھے جب کہ اس ویڈیو نے دونوں شخصیات کے درمیان طلاق کی افواہوں کو مزید ہوا دی تھی۔

اس کے بعد ابھیشیک نے سوشل میڈیا پر بھارتی صحافی کی جانب سے شیئر طلاق سے متعلق پوسٹ پر لائیک کیا تھا لیکن اس کے کچھ روز بعد ہی اداکار نے شادی کی انگوٹھی دکھا کر شادی شدہ ہونے کا اعتراف بھی کیا تھا جس کے بعد ایشوریا کو بھی پیرس ویک فیشن کے دوران شادی کی انگوٹھی کے ساتھ دیکھا گیا۔

اب اننت امبانی کی شادی کو چند ماہ گزرنے کے بعد ایونٹ کی نئی ویڈیو نے ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کے مداحوں کو خوش کردیا ہے۔

اننت امبانی کی شادی کی نئی ویڈیو میں ابھیشیک اور ایشوریا کو آرادھیا کے ساتھ ہنستے مسکراتے ڈانس پرفارمنس سے لطف اندوز ہوتے دیکھا گیا۔

اس ویڈیو سے لیا گیا اسکرین گریب بھی بھارتی میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے جس میں ایشوریا ابھیشیک کو آرادھیا کے ساتھ ایک ہی کلر تھیم پہنے خوشگوار انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More