پاکستان نے کانفرنس کے کامیاب انعقاد کیلئے شاندار اقدامات کیے ،سیکرٹری جنرل ایس سی او

ہم نیوز  |  Oct 16, 2024

ایس سی او کے سیکرٹری جنرل جانگ منگ نے کہا ہے کہ پاکستان نے کانفرنس کے کامیاب انعقاد کیلئے شاندار اقدامات کیے۔

اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کا متحرک اور اہم رکن ہے ،اجلاس میں ایس سی او کے ترجیحی موضوعات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی ، اکنامک کےنئے ڈائیلاگ کے تصور کو اپنایا گیا۔

پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کا مجوزہ آئینی ترامیم کے مسودے پر اتفاق ہوگیا

تجارت کیلئے مقامی کرنسی اور پراجیکٹ فنانسنگ پر غور کیا گیا،آستانہ سمٹ میں لیے گئے فیصلوں پر بھی غور کیا گیا ،ایس سی او کی اندرونی کارکردگی کو بہتر بنانے پر تبادلہ خیال ہوا۔

اجلاس میں علاقائی اور عالمی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،ایس سی او کو جدید بنانے کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال ہوا ،پاکستان کی مہمان نوازی پر ان کا دل سے شکر گزار ہوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More