ایس سی او اجلاس کے مہمان اچھا تاثر لے کر جائیں گے، عطا تارڑ

ہم نیوز  |  Oct 16, 2024

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے شنگھائی تعاون اجلاس کے لیے بہترین انتظامات کیے۔ غیر ملکی مندوبین پاکستان سے اچھا تاثر لے کر جائیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد دنیا کے خوبصورت دارالحکومتوں میں سے ایک ہے۔ اور یہ کانفرنس سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ 27 سال بعد کوئی بڑا ایونٹ پاکستان میں ہو رہا ہے اور ایس سی او اجلاس کی صدارت کرنا پاکستان کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ایس سی او سربراہی کانفرنس میں شرکت کرنے والے مہمانوں کے اعزاز میں گزشتہ روز عشائیہ دیا۔ اور کل وزیر اعظم سے قازقستان، ترکمانستان سمیت دیگر ممالک کے سربراہان کی دوطرفہ ملاقاتیں ہوئیں۔ جس میں تجارت، زراعت اور دیگر شعبہ جات پر باتیں ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایس سی او اجلاس کو کامیاب بنانے کیلئے پاکستان کی حمایت کی، بھارتی وزیر خارجہ

عطا تارڑ نے کہا کہ ہمارے وزرا اور فوکل پرسنز نے بھی مختلف وفود سے سرمایہ کاری اور دیگر امور پر بات کی۔ آج وزیر اعظم شہباز شریف نے ایس سی او اجلاس کی صدارت کی۔ اور افغانستان کی صورتحال، امن و سلامتی اور دہشتگردی پر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے سربراہی اجلاس میں علاقائی سلامتی اور موسمیاتی تبدیلی کی بات کی۔ اور آج ایس سی او کے حوالے سے پوری دنیا کو بریف کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ثقافتی تبادلوں کو آگے بڑھانا بہت ضروری ہے۔ جبکہ کسی بھی ملک کے عوام اور اس کے سافٹ امیج میں ثقافت کا اہم کردار ہوتا ہے۔ چائنہ، منگولیا، روس اور دیگر ممالک کے کلچر ہم سے کافی حد تک مشترک ہیں۔ اور ہم نے دنیا کو باور کرایا کہ ہم ایسے فورم کی میزبانی کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شرح سود وقت کے ساتھ ساتھ کم ہو رہی ہے اور سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے۔ آئی ٹی ایکسپورٹ میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ تمام اکنامک اشاریے بہت مثبت ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More