آئینی ترمیم پر حتمی مشاورت، مولانا فضل الرحمنٰ ، نوازشریف ملاقات طے

ہم نیوز  |  Oct 15, 2024

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کل 2 روزہ دورے پر کراچی سے لاہور پہنچیں گے۔

ترجمان جے یو آئی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کل شام مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف سے ملاقات کریں گے،26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر حتمی مشاورت ہو گی اور دو طرفہ دلچسپی کے امور زیر بحث آئیں گے۔

سینیٹ اور قومی اسمبلی کا اجلاس 17اکتوبر کو طلب

دوسری جانب سربراہ جے یو آئی مولانافضل الرحمان اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات ہوئی ، پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری کا کہنا تھا ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

ملاقات میں آئینی ترمیم سمیت اہم امور پر بات بات چیت ہوئی،پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کا 18ویں ترمیم میں اہم کردار رہاہے،جے یو آئی نے ہمیشہ قانون سازی میں اہم کردار ادا کیاہے۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ سیاسی مسائل کا حل صرف مذاکرات ہیں،پیپلزپارٹی اور جے یو آئی نے ملکر ایک ڈرافٹ تیار کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

اقبال آفریدی کا آئینی ترامیم کی حمایت پر 40 کروڑ کی پیشکش ملنے کا دعویٰ

پیپلزپارٹی اور جے یوآئی کےڈرافٹ پر دیگر جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیں گے،پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کا متفقہ ڈرافٹ جلد تیار ہوجائےگا۔چاہتےہیں جہاں مشکلات ہوں وہاں مولانا فضل الرحمان اہم کردار ادا کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More