اقبال آفریدی کا آئینی ترامیم کی حمایت پر 40 کروڑ کی پیشکش ملنے کا دعویٰ

ہم نیوز  |  Oct 15, 2024

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے آئینی ترامیم کی حمایت کرنے پر 40 کروڑ روپے کی پیشکش ملنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ویڈیو پیغام میں پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کے لیے انہیں 40 کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی ہے۔ بلکہ 40 کیا، 80 کروڑ اور اس سے بھی بڑھ کر ایک ارب روپے بھی دینے کو تیار ہیں لیکن میں نے الیکشن کے دوران حلف لیا تھا کہ میں جو کچھ کہوں گا سچ کہوں گا سچ کے سوا کچھ نہیں کہوں گا۔ میں نے عمران کا ساتھ دینے کا حلف لیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں ان کے پیسے اور پیشکش کو مسترد کرتا ہوں، میں خان کا سپاہی ہوں، میں نے عمران خان کے نظریے کو 1997-98 میں سپورٹ کیا، ان کے ساتھ شامل ہوا اور تب سے لے کر اب تک حقیقی تبدیلی کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔

اقبال آفریدی نے کہا کہ میں نے رجیم چینج میں ظلم و جبر کا مقابلہ کرکے عمران خان کو سپورٹ کیا۔ نہ بھاگا، نہ خاموش رہا اور نہ بکا۔ آج بھی میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں اور ان کی یہ آفر مسترد کرتا ہوں۔ آئینی ترامیم میں پارٹی کا جو بھی فیصلہ ہوگا، اسے سپورٹ کروں گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More