علیمہ و عظمیٰ خان کیس، عدالت نے آئی جی پنجاب کو طلب کر لیا

ہم نیوز  |  Oct 15, 2024

لاہور: بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے کیس میں عدالت نے آئی جی پنجاب کو طلب کر لیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی۔ جج نے علیمہ خان کے بیٹے شیراز خان کی درخواست پر سماعت کی۔

سرکاری وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ہمیں مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے مہلت دی جائے۔ جس پر عدالت نے کہا کہ مہلت نہیں دی جا سکتی۔ آئی جی پنجاب عدالت میں پیش ہو کر تفصیلات سے آگاہ کریں۔

عدالت نے علیمہ خان و عظمیٰ خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے کیس میں آئی جی پنجاب کو طلب کرتے ہوئے سماعت 2 بجے تک ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: دیہی خواتین کی معاشی ترقی اور خودمختاری کیلئے مویشی مہیا کریں گے، مریم نواز

واضح رہے کہ علیمہ خان کے بیٹے شیراز خان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان اسلام آباد میں درج مقدمے میں جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔ خدشہ ہے کہ ان کو نامعلوم مقدمے میں دوبارہ گرفتار کیا جائے گا۔ اس لیے مقدمات کی تفصیل فراہم کی جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More