آج کے مخالفین ماضی میں آئینی عدالت کی حمایت کر چکے، مخالفت ذاتی پسند و نا پسند پر ہے ، بلاول بھٹو

ہم نیوز  |  Oct 15, 2024

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج کے مخالفین ماضی میں وفاقی آئینی عدالت کی حمایت کر چکے، آئینی عدالت کیلئے مخالفت ذاتی پسند و نا پسند کی بنیاد پر ہے۔

ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 2007 سے ہر الیکشن میں عدالتی اصلاحات کے نفاذ کے منشور کے ساتھ حصہ لیا ہے، جن میں وفاقی آئینی عدالتوں کا قیام شامل ہے، پی پی کے 2013 اور 2024 کے انتخابی منشور میں وفاقی آئینی عدالت کا ذکر موجود ہے۔

آئینی ترامیم پر اتفاق رائے کے قریب پہنچ چکے ، عوامی مفاد میں فیصلے کرنا ہونگے ، مولانا فضل الرحمن

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More