تحریک انصاف بلوچستان کے صدر دائود شاہ تھری ایم پی او کے تحت گرفتار

ہم نیوز  |  Oct 15, 2024

پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر داؤد شاہ کو کوئٹہ پولیس نے گرفتار کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ محمد بلوچ نے بتایا کہ داؤد شاہ کو نقص امن کے خطرے کے پیش نظر تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتاری اس وقت عمل میں لائی گئی جب وہ سبی میں ہونے والے ایک جلسے میں شرکت کے لیے روانہ ہو رہے تھے۔

ڈی چوک پر احتجاج کی کال ، پی ٹی آئی رہنمائوں کے گھروں پر چھاپے ، 7 کارکن گرفتار

پارٹی رہنماؤں نے اس حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ داؤد شاہ کو سریاب کسٹم کے قریب گرفتار کیا گیا اور بعد میں انہیں کینٹ تھانے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔

تحریک انصاف نے دائود شاہ کی گرفتاری کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے احتجاج کی دھمکی دی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More