خواجہ سعد رفیق کا حکومت کو پی ٹی آئی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات کرانے کا مشورہ

ہم نیوز  |  Oct 14, 2024

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی ان کے قائد سے ملاقات کرا دے۔

خواجہ سعد رفیق نے مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو احتجاج کا عُذر ختم کر دینا چاہیے۔ غیر ملکی مہمانوں کی پاکستان آمد پر جھگڑا کرنا پی ٹی آئی کی روایت رہی ہے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو احتجاج کی کال غیر مشروط طور پر واپس لینی چاہیے۔

بلوچستان سے اٹھتی لال آندھی اب سائیکلون بن رہی ہے، خواجہ سعد رفیق

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ حکومت تحریکِ انصاف کے رہنماؤں اور ان کے قائد کی ملاقات کروا بھی دے تو بھی پی ٹی آئی احتجاج کا کوئی اور بہانہ نکال سکتی ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More