ہانیہ عامر نے عالیہ بھٹ سے متعلق کیا کہا؟

سچ ٹی وی  |  Oct 14, 2024

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ جب کوئی مجھے پاکستانی عالیہ بھٹ کہتا ہے تو خوشی محسوس ہوتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہانیہ عامر نے عالیہ بھٹ کے بارے میں اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ جب مجھے عالیہ بھٹ سے مشابہہ قرار دیتا ہے تو مجھےاچھا لگتا ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بڑی حد تک اپنی کامیابی کا کریڈٹ عالیہ بھٹ کو دیا۔ ہانیہ عامر نے کہا تھا کہ ان کا ڈمپل چہرہ اور عجیب و غریب مماثلت رکھتے ہیں۔ انہیں عالیہ بھٹ سے مشابہت کی وجہ سے بہت سارے پروجیکٹس ملتے ہیں۔ اگر کوئی برانڈ بھارت میں عالیہ بھٹ سے معاہدہ کرتا ہے توپاکستان میں وہ مجھے لیتے ہیں اور وہ اس کے ساتھ موازنہ کیے جانے پر خوشی محسوس کرتی ہے۔

ہانیہ عامر نے عالیہ بھٹ کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہو ئے انہیں ایک زبردست اداکارہ کہا۔ جبکہ ان کے پسندیدہ بھارتی ادا کاروں میں دپیکا پڈوکون اور رنبیر کپور شامل ہیں۔

خوبصورت اور خوبرو ادا کارہ ہانیہ عامر پاکستان کے ساتھ ساتھ انڈیا میں بھی بے حد مقبول ہیں۔ گذشتہ دنوں ان کی بھارتی گلوکار دلجیت دو سانجھ کے برطانیہ میں کنسرٹ کی تصاویر اور ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More