وزیر داخلہ کا بیرسٹر گوہر کو ٹیلیفون ، آج عمران خان سے ملاقات کرانے کی یقین دہانی

ہم نیوز  |  Oct 14, 2024

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات اور 15 اکتوبر کے احتجاج سے متعلق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے گزشتہ رات چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہوئے آج سہ پہر بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی یقین دہانی کرائی ہے۔

تحریک انصاف نے ڈی چوک کا احتجاج ملتوی کرنا عمران خان کیساتھ ملاقات سے مشروط کر دیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ نے بیرسٹر گوہر کو انفرادی طور پر بانی پی ٹی آئی  سے ملاقات کی یقین دہانی کروائی ہے۔ بیرسٹرگوہر کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج کی ملاقات کی بھی درخواست کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے وزارت داخلہ کو باقاعدہ درخواست بھی دی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ان کی اور حامد خان کی عمران خان سے ملاقات کروائی جائے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More