سیاسی جماعتیں اختلافات بھلا کر آئینی ترامیم پر مذاکرات کریں ، فافن

ہم نیوز  |  Oct 13, 2024

فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے شفاف اور جامع سیاسی مکالمے پر زور دیا ہے ۔

فافن نے مجوزہ آئینی ترامیم سے متعلق اپنی رپورٹ میں آئینی ترمیم کے ذریعے عدالتی اصلاحات متعارف کرانے کے حکومتی عزم کی حمایت کی ہے۔

فافن نے کہا کہ ملک بھر میں قانون سازی، انتخابی اور گورننس کے ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے اہم اصلاحات کی ضرورت ہے۔

الیکشن ٹربیونلز میں 46 فیصد درخواست گزار پی ٹی آئی کے ہیں، فافن رپورٹ

فافن کی رپورٹ میں اصلاحات کے لیے جامع نقطہ نظر کی اہمیت  اور وسیع تر سیاسی اتفاق رائے پر زور دیا گیا ہے، فافن کا کہنا ہے کہ موجودہ سیاسی عدم استحکام آئینی کمزوریوں کی وجہ سے پیدا ہوا ہے۔

فافن کے مطابق ان اصلاحات کا فوکس عوامی مفادات کے تحفظ اور بنیادی حقوق کو برقرار رکھنے کے لیے پارلیمنٹ کے اختیارات کو بڑھانے پر ہونی چاہیے۔

ضمنی الیکشن: ووٹر ٹرن آؤٹ 8 فروری کے انتخابات سے کم تھا، فافن

فافن نے سیاسی جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ ذاتی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر پارلیمانی بالادستی کے حصول کے لیے مذاکرات کریں ورنہ ایک اور سیاسی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More