برازیل کی سپریم کورٹ نے ایکس پر پابندی ختم کر دی

ہم نیوز  |  Oct 13, 2024

برازیل کی سپریم کورٹ نے ایلون مسک کے سوشل نیٹ ورک ایکس ( ٹویٹر ) پر سے پابندی ہٹا دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل میں ایکس کو جسے ایک ماہ سے زائد عرصے سے غلط معلومات کی وجہ سے روک دیا گیا تھا۔ اب اس پر پابندی ختم کر دی گئی ہے۔

ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر غلط خبریں شیئر کرنے سے پیسے کمانے پر پابندی عائد

جج الیگزینڈر ڈی موریس نے اپنے فیصلے میں کہا کہ میں سماجی پلیٹ فارم ایکس کو اپنی سرگرمیوں کی فوری بحالی کا اختیار دیتا ہوں ، ایکس نے عدالتی احکامات کی ایک سیریز کی تعمیل کرنے میں ناکامی پر لاکھوں ڈالرز جرمانے ادا کر دیے ہیں۔

ایلون مسک برنارڈ آرنلٹ کو پیچھے چھوڑ کر پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے

دوسری جانب ایلون مسک نے ابھی تک جج کے اس فیصلے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More