چینی وزیر اعظم لی چیانگ 4 روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے

ہم نیوز  |  Oct 13, 2024

چین کے وزیراعظم لی چیانگ 14 تا 17 اکتوبر پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ چینی وزیراعظم وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچیں گے، وہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات بھی کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی چینی ہم منصب سے ملاقات، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

چینی وزیراعظم کے ہمراہ وزراء اور سینئر حکام بھی ہوں گے۔ چینی وفد میں وزارت خارجہ، وزارت تجارت، قومی ترقیاتی اصلاحاتی کمیشن کے نمائندے ہوں گے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ چینی وفد میں چین کی بین الاقوامی ترقیاتی تعاون ایجنسی کے نمائندے بھی ہوں گے ، وزیراعظم شہباز شریف اور چینی وزیراعظم پاک چین تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کریں گے ، اس کے علاوہ علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی بات کریں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کنونشن سنٹر پہنچ گئے ، ایس سی او اجلاس کی تیاریوں پر اطمینان

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چینی وزیراعظم صدر آصف علی زرداری، پارلیمانی رہنماؤں اور پاکستان کی اعلیٰ عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے ، چینی وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More