وزیر اعظم شہباز شریف کنونشن سنٹر پہنچ گئے ، ایس سی او اجلاس کی تیاریوں پر اطمینان

ہم نیوز  |  Oct 13, 2024

وزیراعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف انتظامات کا جائزہ لینے خود جناح کنونشن سینٹر پہنچے جہاں انہیں وزارت خارجہ کے حکام اور چیئرمین سی ڈی اے نے بریفنگ دی۔

ایس سی او اجلاس ، اسلام آباد میں پی آئی اے دفاتر تین دن بند رکھنے کا فیصلہ

ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف ایس سی او سربراہی اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں 12 ممالک کے سربراہان شریک ہوں گے جن میں چین، روس، بیلاروس، قازقستان،کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے اعظم شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More