ڈی چوک پر احتجاج کی کال ، پی ٹی آئی رہنمائوں کے گھروں پر چھاپے ، 7 کارکن گرفتار

ہم نیوز  |  Oct 13, 2024

15 اکتوبر کو پی ٹی آئی کی ڈی چوک پر احتجاج کی کال کے بعد پولیس نے مختلف شہروں میں تحریک انصاف کے رہنمائوں کے گھروں پر چھاپے مار کر 7 کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ٹیکسلا، روات، گوجر خان اور کلرسیداں میں  چھاپے مارے گئے۔  رات گئے پی ٹی آئی رہنما راجہ بشارت ، سابق ایم پی اے وحید قاسم، عارف عباسی اور راشد حفیظ کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔

میرا بھائی بھی گرفتار کر لیا گیا، بانی پی ٹی آئی کے اگلے حکم کا انتظار کرینگے ، اسد قیصر

پولیس نے چھاپوں میں 7 کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں دفعہ 144 کے تحت احتجاج یا ریلی کی اجازت نہیں ، ایس اسی او کانفرنس کے لیے راولپنڈی میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More